ترنڈہ محمد پناہ‘ دوبرادریوں میں خوفناک تصادم‘ متعدد افراد زخمی

ترنڈہ محمد پناہ‘ دوبرادریوں میں خوفناک تصادم‘ متعدد افراد زخمی

  



ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ کی سندھا برادری اور ڈنڈنڈن اوٹ کی بلوچ برادری میں اکیڈمی میں ساتھ پڑھنے والے لڑکوں کی لڑائی سے بڑھ کر بڑوں تک جا پہنچی سندھا محلہ چوک پر بھرے بازار میں سندھا اور بلوچ برادری میں تصادم ہوا جس سے سڑک میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی لڑائی میں ڈنڈے سوٹوں اور آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

ہوا جس کے نتیجہ میں سندھا برادری کے احسن سندھا مبین سندھا بشیر احمد اور مزمل سندھا جبکہ بلوچ برادری کے احمد بلوچ زبیر احمد اور شعیب بلوچ زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے طبی امداد کیلئے آر ایچ سی ترنڈہ محمد پناہ داخل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس اس سلسلہ میں مصروف تفتیش ہے۔

زخمی

مزید : ملتان صفحہ آخر