شجاع آباد‘ شرپسند کا پولیو ٹیم پر حملہ‘ ایریا انچارج کی پٹائی

شجاع آباد‘ شرپسند کا پولیو ٹیم پر حملہ‘ ایریا انچارج کی پٹائی

  



شجاع آباد (تحصیل رپورٹر) شجاع آباد کے محلہ تیرت والا پر وقاض نامی شخص نے اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے سے انکار کردیا لیڈی ہیلتھ ورکر ز سے بددتمیزی کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے فوری طورپر ایریا انچارچ نذیر کو اطلاع دی جس سے وہ موقع پر پہنچ گیا اور وقاض نامی شخص سے بچوں کو پولیو کے قطرے کے پلانے کو کہاجس پر وہ طیش میں آگیا اور پولیو ٹیم کے ایر یا انچارچ پر حملہ کردیاا سکے کپڑے پھاڑ دیئے موبائل فون چھین لیا لیڈی ہیلتھ ورکر نے 15پر کال کی جس پر پولیس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کی بھاری نفری کے ساتھ ہی سپیشل برانچ اور ہیلتھ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا 15کی کال کے بعد ملزم وقاض موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ملزم وقاض کے خلاف کار سرکار میں مذاخلت کرنے اور پولیو ٹیم پر حملہ کرنے کے جرم میں زیر دفعہ 186‘379کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بدتمیزی

مزید : ملتان صفحہ آخر