میٹرک امتحانات آج سے شروع 362سنٹرز میں انتظامات مکمل بوٹی مافیا پر کڑی نظر

میٹرک امتحانات آج سے شروع 362سنٹرز میں انتظامات مکمل بوٹی مافیا پر کڑی نظر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر)میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020آج سے شروع ہو ں گے۔ ملتان ڈویژن میں تقریباً اڑھائی لاکھ طلبہ 362سنٹرز پر امتحان دیں گے۔چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر شمیم اخترسیال نے کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں اس مرتبہ دو لاکھ 48 ہزار 39 طلبا وطالبات 362 امتحانی مراکز میں امتحان دیں گے جن میں سے دسویں کلا س کے 1 لاکھ 14 ہزا ر 6 سو 99 اور نویں کلا س کے 133340 طلبا ء امتحان دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ طلبا ء کیلئے 175، طالبا ت کے144 اور 43 مشترکہ امتحانی مراکز(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

قائم کئے گئے ہیں۔دسویں کلاس کے امتحانات کیلئے 310 سنٹرز اور نویں کلاس کیلئے 362 سنٹرز میں امتحانا ت ہو نگے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور نقل کی روک تھام کے لئے سخت ترین چیکنگ کی جائے گی‘ بوٹی مافیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف رولز کے مطابق کارروائی کی جائے گی اورکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ہم نے شفاف امتحانات کے انعقاد کا تہیہ کر رکھا ہے۔امتحانی سنٹرز کی خود اچانک چیکنگ کروں گی‘ دیگر متعلقہ افسران کو بھی متحرک کر دیا ہے۔ دریں چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر سیال کنڈکٹ برانچ میں کافی دیر تک موجودرہیں اور انتظامات کا جائزہ لیتی رہیں۔ کمشنر ملتان ڈو یژن شان الحق نے کہاہے کہ میٹر ک کے امتحانا ت کے حوا لے سے تما م انتظاما ت مکمل کر لئے گئے ہیں امتحانی مراکز حفاظتی اقدامات کے تحت پولیس کی موجودگی اور امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔سنٹرز پر ایک ما نیٹر کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جو ہر وقت ان سنٹرز پر موجود ہو نگے۔تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفا ذ ہو گا۔انہو ں نے ان خیالا ت کا اظہار ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2020 ء کے انتظامات کے حوا لے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ملتان ڈویژن نے چاروں اضلاع ملتان،وہاڑی،لودھراں اور خانیوال کے ڈپٹی کمشنرز اور چیف ایگز یکٹیو افسرا ن تعلیم کو ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر کنٹرول روم کو فعال بنایا جائے اس کے علاوہ تمام سی ای اوز تعلیم اس بات کو یقینی بنائیں کہ سپرنٹنڈنٹس اور عملہ قبل از وقت امتحانی مراکز پر موجود ہو ں۔اس کے علا وہ طلباء کے والدین کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ،پانی اور واش رومز کا انتظام ہونا چاہیے۔کمشنر ملتان ڈویڑن نے پولیس افسران کو ہد ایت کی کہ امتحان کے اغاز اوراختتا می وقت پر امتحانی مراکز کے قریب پولیس کی نفری تعینات کی جائے تا کہ رش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا اور حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔ اس کے علاوہ طالبات کی چیکنگ کیلئے صرف خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں، اگر کسی جگہ واک تھرو گیٹ کی ضرو ر ت ہو تو وہ بھی استعما ل کئے جا ئیں۔کمشنر ملتا ن ڈویژن نے تمام سی ای او ز کو ہدایت کی کہ تمام امتحانی مراکز پر امتحانات شروع ہونے سے قبل انسداد ڈینگی سپر ے کو یقینی بنائیں۔
امتحان