9 ویں جماعت کے امتحانات 10مارچ سے شروع

9 ویں جماعت کے امتحانات 10مارچ سے شروع

  



ملتان(سٹاف رپورٹر) نویں کے امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ایک لاکھ 33ہزار 338امیدوار شریک ہوں گے، جس میں سائنس کے امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 19ہزار ہے، تمام مضامین میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

معروضی پرچہ پہلے اور انشائیہ پرچہ بعد میں ہوگا، امیدوار انک ریمور استعمال نہیں کرسکے گا، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، موبائل اور کیکلولیٹر ساتھ لیجانے پر پابندی ہے، ملتان بورڈ 362امتحانی سنٹر قائم کردئے ہیں خانیوال میں 91، لودھراں میں 45 وہاڑی میں 87 ملتان میں 139 سنٹر بنائے گئیہیں امتحانات کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، امتحان دینے والے طالب علم امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں،پہلے روز فرسٹ شفٹ میں عربی، بزنس سٹڈ یز، اور لباس اور پارچہ بافی کا پیپر لیا جائے گا، سیکنڈٹائم میں غذا و غذائیت، اوجغرافیہ کے پیپرز ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر