ضلع کونسل ،تعمیراتی کاموں میں مبینہ گھپلے‘ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو 15روز میں معاملہ نمٹانے کا حکم

ضلع کونسل ،تعمیراتی کاموں میں مبینہ گھپلے‘ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو 15روز میں ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کروڑوں کی لاگت سے تیار ہونے والے تعمیراتی کام میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہڑپ کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ضلع کونسل کے افسران کے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

خلاف مقدمہ درج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو 15 روز میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں محمد بشیر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سال 2017, 2018،2019 میں ملتان کے مختلف علاقوں میں گلیوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جو تخمینہ لاگت کے مطابق تھے لیکن منصوبوں میں مبینہ طور پر ضلع کونسل کے چیف آفیسر، ایکسیئن شہزاد منیر، ایس ڈی او سعید احمد بھٹی، سب انجینئرز فہیم احمد اور چوہدری عارف نے ملی بھگت کی اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ منصوبہ کے تحت شہر کے تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا اور کروڑوں کی لاگت سے تیار ہونے والا کام بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس پر پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے سرکاری افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر