ملتان: سڑکوں کی صفائی کیلئے عملہ متحرک

ملتان: سڑکوں کی صفائی کیلئے عملہ متحرک

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملتان آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے شہر کی صفائی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ہدایات پر عمل کرتے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سڑکوں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی کے لیے زیرو ویسٹ پلان لانچ کر دیا ہے۔گزشتہ روز300 سینٹری ورکرز پر مشتمل ورک فورس مختلف روٹس چمکانے میں مصروف رہی۔شاہراہوں کی صفائی کے لیے صبح کے علاوہ شام کی شفٹیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ائرپورٹ روڈ، ٹینک چوک، جمیل آباد، چونگی نمبر1،بائی پاس اور سیداں والی چوک بوسن روڈ کی خصوصی صفائی کی گئی۔صفائی ستھرائی سے نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اطراف کی سڑکیں نکھر کر رہ گئیں۔ شہر کی داخلی شاہراہوں،ایم اے جناح روڈ، خانیوال روڈ اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف کی سڑکیں بھی زیرو ویسٹ پلان میں شامل کر دی گئیں ہیں۔وہاڑی روڈ صاف ستھرا کرنے کے بعد اس پرچھڑکاؤبھی کیا گیا۔اس کے علاوہ رہائشی علاقوں سے ویسٹ کے پرائمری کلیکشن کا نظام بھی تیز تر کر دیا گیا ہے اور ہر ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ 4 اور کمپیکٹر کے ساتھ 2 کارکن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔تمام ڈپٹی منیجرز آپریشنز اپنے اپنے ایریاز میں پلان پر عملدرآمدکے لیے متحرک رہے۔ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر نے صفائی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔شہر کی تمام یونین کونسلز میں صفائی کا عمل بھی روزانہ کے معمول کے مطابق جاری رہا۔

سلوک

مزید : ملتان صفحہ آخر