سپیکر نااہل وزیراعظم کو ایوان میں طلب کریں،طلال چوہدری

سپیکر نااہل وزیراعظم کو ایوان میں طلب کریں،طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نااہل وزیراعظم کو ایوان میں طلب کریں،فواد چوہدری صاحب، اگر آپ کووزیراعظم مل جائیں تو انہیں سپیکر کے حوالے کر دیں۔جمعہ کے روز فواد چوہدری کے سپیکر کو لکھے گئے خط کے ردعمل پرسابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری صاحب، ہم نے بھی سپیکر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ وزیراعظم پارلیمان سے لاپتہ ہے،شہباز شریف سے واپسی کی تاریخ پوچھی جائے یا نئے اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کا آغاز کیا جائے۔ سپیکر کو خط لکھا ہے کہ سب سے نالائق، نااہل اورجھوٹا وزیراعظم پارلیمان میں طلب کیا جائے۔عمران خان وزیراعظم کی تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں لیکن ایوان سے غائب ہیں۔ ایوان میں لوٹوں کی چھانٹی کرائی جائے تاکہ معلوم ہو کہ مشرف کے لوٹوں کی کتنی تعداد ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میٹرو کیلئے 150 ارب کے کھڈے کھودنے والا وزیراعظم پارلیمان میں لایا جائے۔
طلال چوہدری