مریم نواز کو والد کی تیمارداری سے دور رکھناظلم ہے، رانا ثناء للہ

مریم نواز کو والد کی تیمارداری سے دور رکھناظلم ہے، رانا ثناء للہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (آئی این پی)سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ گھروں پر اچا نک چھاپے تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے جہانگیر ترین خسرو بختیار کے گوداموں پر چھا پے کیوں نہیں مارے جا رہے 19ماہ میں معیشت تباہ کر دی گئی عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا اپوزیشن کے خلاف انتقا می کاروا ئیاں کی جا رہی ہیں مریم نواز کو والد کی(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

تیمارداری سے دور رکھنا اخلاقی بد تمیزی ہے میڈ یا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کی انتقامی کارروا ئی نہیں کی جس طرح کی انتقا می کارروا ئیاں موجودہ حکومت کر رہی ہے۔ سیاسی راہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا بدترین ریاستی دہشت گردی اور اخلاقی جرم ہے،انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں اربوں روپے کمانے والے جہا نگیر ترین اور خسرو بختیار کے آٹے گندم اور چینے کے گوداموں پر چھا پے کیوں نہیں مارے جا تے مریم نواز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک بیٹی کو اپنے باپ کی تیمارداری سے دور رکھنا اخلاقی بدتمیزی ہے فوری طور پر انکا پاسپورٹ ریلیز کیا جا ئے انہیں والد کے پاس جا نے دیا جا ئے۔
رانا ثنا ء اللہ