کشمیریوں سے اظہاریکجہتی وہاڑی اور میلسی میں ریلی

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی وہاڑی اور میلسی میں ریلی

  



وہاڑی‘میلسی(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘تحصیل رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحصیل کونسل وہاڑی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید نے کی۔(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ریلی کا آغاز قومی ترانہ اور آزاد کشمیر کا ترانہ بجا یا گیا ریلی کے شرکائنے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے ریلی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے بینزز، پوسٹر اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بھی لگائے گئے ریلی تحصیل کونسل سے ملتان روڈ تک نکالی گئی ریلی میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شر کت کی شرکائریلی نے کشمیر ہمارا ہے کے نعرے بھی لگائے کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کے نعرے بھی لگائے گئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر سے اظہار ہمدردی ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم ایک دن خاک میں ضرور ملے گا پاکستانی قوم کشمیریوں کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے پوری دنیا مسئلہ کشمیر کو انسانیت کی آنکھ سے دیکھے آزادی کشمیریوں کا حق ہے انہیں حق خودا رادیت دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بنے گا مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کر ایا جائے اقوام متحد کی قراردادوں پر دنیا عمل درآمد کرائے۔اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے حمایت جاری رکھے گا کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی ہم عملی طور پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت کشمیر یوں پر ظلم وستم بند کرے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جائے ریلی میں سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد، ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشزمیاں نعیم عاصم،ڈی ڈی ایگری کلچر رانا محمد عارف، اے ڈی سی زراعت محمد رمضان، ڈی ڈی کالجز میاں محمد اطہر،ای او ٹی رائے بشیر احمد کھرل، ایس این اے خرم سلیم، ڈی او انڈسٹریز عابدہ حنیف، ٹی ایس او مسرت شاہین اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد دیگر افراد نے بھی شر کت کی۔میونسپل کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میلسی منصور قاضی بلوچ، تحصیلدار ملک ظفر اقبال جتیال، پرنسپل ہائی سکول سعید احمد سعید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عاصم علی جاوید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ محمد خلیل اور دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے مختلف کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر مودی حکومت کیخلاف نعرے درج تھے اور کشمیر میں جاری مظالم کو بند کرنے کے مطالبات کیئے گئے ریلی کے شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے قائد اعظم روڈ سے ہو کر ریلوے چوک پہنچے جہاں اسسٹنٹ کمشنر میلسی منصور قاضی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیر میں آزادی کا سویرا جلد طلوع ہونے والا ہے۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر