لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ان پرسن طلب

لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کرائی گئی لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید نہ ہونے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ان پرسن طلب(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

کرلیا ہے اور اس قسم کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس پر سماعت کی تاریخ بعد میں مقرر کی جائیگی۔فاضل عدالت میں چار طالب علموں محمد عثمان، محمد حمزہ اقبال، مدثر اکبر اور طلحہ ارشد نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میٹرک کے امتحان میں 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے اور پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کے اہل قرار پائے لیکن بورڈ انتظامیہ 1997 لیپ ٹاپ موجود ہونے کے باوجود لیپ ٹاپ فراہم نہیں کررہی جو کہ غیر قانونی اقدام ہے۔ قبل ازیں بھی فاضل عدالت عالیہ نے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ حکام کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ اس پر مالی اخراجات بجٹ کے حساب سے کیے جاچکے
طلب