رحیم یار خان‘ کالے یرقان کا حملہ‘ 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

رحیم یار خان‘ کالے یرقان کا حملہ‘ 4خواتین سمیت 5افراد جاں بحق

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) کالے یرقان میں مبتلا 4 خواتین سمیت 5 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے تفصیل کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی 45 سالہ غفوراں بی بی اقبال آباد کی 60 سالہ نسیم اختر میانوالی کی 45 سالہ زینب بی بی راجن پور کی 35 سالہ زرینہ بی بی اور ڈہرکی کو رہائشی 38 سالہ عبدالقادر کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پانچوں افراد جانبر نہ ہو پا? اور دم توڑ گئے جبکہ 7 متاثرین (بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

بہیمی کی 70 سالہ بشیراں بی بی شہباز پور کی 55 سالہ رضیہ بی بی ظاہر پیر کا 45 سالہ خان محمد صادق آباد کا 45 سالہ محمد عاشق غوثیہ کالونی کا 40 سالہ محمد شفیق اسلامیہ کالونی کا 65 سالہ الیاس اور مو مبارک کا 70 سالہ محمد رمضان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر