وزیر اعظم نے ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں‘مریم اورنگزیب

وزیر اعظم نے ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں‘مریم اورنگزیب

  



لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے طیب اردوان ہسپتال کے توسیع منصوبے کے دوبارہ افتتاح اور شہباز شریف کے نام کی تختی اتارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اٹھارہ ماہ سے نواز شریف، شہباز شریف (بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

کے منصوبے چوری کر رہا ہے۔ عمران خان نے طیب اردگان کے ہمراہ ہسپتال مظفر گھڑ کی توسیع کا افتتاح دوبارہ کیا جو شہباز شریف نے 26 مئی 2018 کو کیا تھا۔عمران خان جن کو صبح شام چور کہتے ہیں، جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، صبح شام ان کے ہی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہیں، اپنے نام کی تختی لگاتے ہیں،،عمران خان نے اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا قرضہ لیا، اور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر اپنے نام تختیاں لگائیں،عمران خان کی اٹھارہ ماہ کی کل کارکردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کی تختیاں چرانا ہے۔نواز شریف صحت کارڈ پر انصاف کارڈ کی تختی لگائی،نواز شریف یوتھ پروگرام پر نوجوان پروگرام کی تختی لگائی،نواز شریف کے بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔نواز شریف کی بنائی ہوئی موٹر ویز کا دوبارہ افتتاح کیا۔شہباز شریف کی اورنج لائین کا افتتاح کیا۔عمران خان کی کار کردگی کی اوقات چار سال میں پشاور میٹرو کے ڈیڑھ سو ارب کے کھڈے ہیں۔نواز شریف اور شہباز شریف نے کھربوں کے منصوبے مکمل کئے اور اربوں روپے کی بچت قومی خزانے میں واپس جمع کرائی،مظفرگڑھ ڈی جی خان روڈ اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہوا جس کی فنڈنگ پنجاب حکومت نے دی تھی۔

مریم اورنگزیب

مزید : ملتان صفحہ آخر