مفخر عدیل کیس، عدالت کا اسد بھٹی کو پولیس سے بازیاب کرنیکا حکم

مفخر عدیل کیس، عدالت کا اسد بھٹی کو پولیس سے بازیاب کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمدوحید خان نے ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہبازتتلہ کیس میں اسد بھٹی کی مبینہ غیر قانونی حراست کے خلاف دائر درخواست پرایس پی سی آئی اے کوحکم دیاہے کہ اسدبھٹی کو24 فروری (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کیا جائے۔درخواست گزاراسدبھٹی کے بھائی زید سرور بھٹی ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ مفخر عدیل کیس میں اسد بھٹی اپنا موقف پیش کرنے کے لئے پولیس کے پاس 15فروری کو خودپیش ہوئے۔ پولیس نے اس دن سے آج تک اسد بھٹی کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہواہے۔پولیس من پسند بیان لینے کے لئے اسد بھٹی پر تشدد بھی کررہی ہے۔اسد بھٹی شوگر،بلڈ پریشر کامریض اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔شوگر کے مریض کے جسم پر تشدد کی وجہ سے زخم جلدی ٹھیک نہیں ہوتا۔ان کی جان کوشدید خطرہ لاحق ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اسد بھٹی کوبازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔اس کیس کی مزید سماعت24فروری کو ہوگی۔
اسد بھٹی