گھریلو جھگڑے‘ 2خواتین کی کالا پتھر پی کر خود کشی

گھریلو جھگڑے‘ 2خواتین کی کالا پتھر پی کر خود کشی

  



رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان) آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 2 خواتین نے کالاپتھر پی کرخودکشی کرلی تفصیل کے مطابق ظاہر پیر کی رہائشی 30 سالہ رخسانہ بی بی اور خانبیلہ کی رہائشی 30 سالہ ثمینہ بی بی نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پانی میں گھول کر پی لیا حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

طبی امداد کے باوجود دونوں خواتین جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے 2افراد جن میں خانپور کی رہائشی 30 سالہ روبینہ بی بی اور چوک بہادر پور کی 16 سالہ ثوبیہ بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر