خاتون سمیت 3قتل مختلف شہروں میں خوفناک حادثے 6افراد جاں بحق خاتون کی خودکشی

خاتون سمیت 3قتل مختلف شہروں میں خوفناک حادثے 6افراد جاں بحق خاتون کی خودکشی

  



ملتان‘ اڈا پل 14‘ کوٹ ادو‘ گڑھ مہاراجہ‘ چشتیاں‘ قطب پور (کورٹ رپورٹر‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) بستی ملوک پولیس کے علاقے میں دو افراد کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا دہرے قتل کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ملزم نے فائرنگ کرکے بھتیجے اور بیوی کومارا ڈالا تفصیل کے مطابق بستی سمے والا پانچ فیض کے رہائشی مختیار کو شبہ تھا کہ اس کے بھتیجے کاشف کے اس کی بیوی ریحانہ کے ساتھ(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

تعلقات ہیں بتایا جاتا ہے کاشف رات کے وقت ریحانہ سے ملنے کے لئے اس کے گھر گیا اس دوران مختیار کی آنکھ کھل گئی اس نے پسٹل سے فائرنگ کرکے بھتیجے کاشف اور بیوی ریحانہ کوقتل کر دیا واقع کی اطلاع پر پولیس کو بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لیں بتایا جاتا کہ ملزم محمد مختیار نے خود کو بستی ملوک پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے کاشف کی عمر 22 سال اور ریحانہ کی عمر 32سال تھی۔اس کے علاوہ کنمبر 150 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا علاقہ مکینوں نے جہانیاں پولیس کو اطلاع دی تو ایس ایچ او جہانیاں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے مقتول کی کی شناخت نہ محمد حسن ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق بدھلہ سنت سے بتایا جاتا ہے جھانیاں کے گردوانوح میں آئے روز قتل غارت کی وارداتیں مقامی پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے۔ کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تیزرفتار کوسٹر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل موقع پرجاں ہوگیا ہے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شکیل احمد کوریہ،سٹی پبلک سکول کے اونر ملک شفیق احمد کوریہ،محکمہ انہار کے پٹواری ملک ضمیراحمد کوریہ کے بھائی ملک عامر کوریہ جو کہ تھا نہ دائرہ دین پناہ میں سیکورٹی کانسٹیبل تھے اور تھانہ میں پی آر او کے فرائض سرانجام دے رہے تھی، گزشتہ روز دن 10بجے اپنے گھر کوٹ ادو سے ڈیوٹی پر تھانہ دائرہ دین پناہ جارہے تھے کے راستہ میں ڈاکٹر سلیمان کے کلینک کیقریب سامنے سے آنے والے کوسٹر سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں عامر کوریہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم کوسٹر ڈرائیور پوسٹر سمیت موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع پر ایس ایچ او دائرہ دین پناہ تھانہ عصمت عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور نعش کو قبضے میں لے کر ہسپتال لے آیا،جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی،مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ وکلاء ڈاکٹرز اور پولیس کے ملازمین نے کثیرتعداد میں شرکت کی،دوسری طرف پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے نامعلوم کوسٹر ڈرائیورکے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ جبکہ نواحی علاقہ فتح پور مظفر گڑھ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ آپس میں ٹکرا گئے۔حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔حادثہ کی وجہ سے تین بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جاں بحق افراد میں رضوان ولد شکیل عمر 10 سال،ندا دختر شکیل عمر 14 سال اور ثناء دختر شکیل عمر 18 سال شامل ہیں اور پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور تین افراد محمد شکیل ولد بشیر عمر 39 سال،اویس ولد شکیل عمر 12 سال اور عدیل ولد شکیل عمر 18 سال زیادہ زخمی ہوئے۔ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ز خمیوں کو فرسٹ ایڈ دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال احمد پور سیال شفٹ کر دیا۔ قاضی والا روڈ 40/F کے قریب موٹر سائیکل سوار اور Pickup کے درمیان تصادم جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار بہن، بھائی نورین اورمحمد علی جان بحق ہو گئے۔ جبکہ Pickup الٹا جانے سے کئی سواریاں بھی زخمی ہو گئی۔ بتایاجاتا ہے متوفی اور متوفیہ دونوں پنجاب کالج کے اسٹوڈنٹ تھے۔ وقوعہ کے وقت وہ دونوں کالج کی جانب جا رہے تھے۔ کہ دونوں Pickupسے ٹکڑ ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ دونو ں 40/F کے سکونتی تھے۔ حماد ٹاؤن کے رہائشی صفدر بھٹی کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے بلیچ پی لیا۔حالت بگڑنے پر ٹی ایچ کیو دنیا پور لے جایا گیاجہاں سے اسے بہاولپور وکٹوریا ریفر کر دیا گیامگرخاتون راستے میں دم توڑ گئی۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر