حافظ سعید اور 4ساتھیوں پر دہشتگردی کے 2مقدمات ساہیوال سے لاہور منتقل

حافظ سعید اور 4ساتھیوں پر دہشتگردی کے 2مقدمات ساہیوال سے لاہور منتقل

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید اوران کے چارساتھیوں پردہشت گردی کے درج دومقدمات ساہیوال سے لاہور منتقل کردئیے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

شیخ نے کیس کی سماعت کی۔پروفیسرحافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیارکیا کہ حافظ سعید او ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے دومقدمات ساہیوال کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت ہیں۔ اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التواء ہیں۔عدالت مقدمات کو لاہور ٹرانسفر کر کے سماعت کرنے کا حکم دئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے کہا کہ مقدمات لاہور منتقل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

مقدمات منتقل

مزید : ملتان صفحہ آخر