بر آمدات پر عائد محصولات میں 38فیصد اضافہ

بر آمدات پر عائد محصولات میں 38فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 38 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹی یو) کراچی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء برآمدات پر انکم ٹیکس وصولیوں کا حجم 4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا حجم 2.94 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات پر عائد انکم ٹیکس محصولات میں 1.06 ارب روپے یعنی 38 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران ٹیکس وصولی میں 22 فیصد کے اضافہ سے محصولات کا حجم 581 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران اس مد میں 474 ملین روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی تھیں۔

مزید : کامرس