ہنڈا اٹلس کارز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

ہنڈا اٹلس کارز کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

  



لاہور (پ ر) سماجی بہبود اور مراعات سے محروم دیہی علاقوں کے لوگوں کی فلاح کی کوششوں کے سلسلے میں ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے 15فروری 2020کو چک نمبر 37 ایس بی سرگودھا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا۔ اس کیمپ کے ذریعے 587سے زائد لوگوں کو تشخیص کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے تحت دیہی علاقوں کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور معا شر تی تر قی کے لئے اب تک 35 سے زیا د ہ فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔صحت کے عمومی مسائل کی تشخیص اور مفت علاج کیلئے کیمپ میں ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ پیرامیڈیکل سٹاف تعینات کیا گیا۔ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ اس اہتمام کا مقصد مقامی آبادی کو ذاتی تندرستی، حفظان صحت، بچوں کی صحت، بیماریوں سے بچاؤ اور آبادی میں صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا بھی تھا۔ والدین کو بچوں کی صحت اور خواتین کو ماں اور بچے کی صحت کے معاملات پر مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کی فلاح و بہبود اور لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ لوگوں نے اس کیمپ کے اہتمام کا بھرپور خیرمقدم کیا اور مقامی آبادی نے اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا۔

مزید : کامرس