پاک سوزوکی کانیو آلٹو کی کامیاب لانچ کا شاندار جشن
لاہور (پ ر)پاک سوزوکی نے ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہ پاکستان آٹو شو2020ء میں آل نیو آلٹو کی کامیاب لانچ (آغاز) کا شاندار جشن منایا جس میں پاکستان کی بڑی بڑی آٹو موبائل کمپنیز، آٹو پارٹس بنانے والوں کے کارکنان اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آل نیو آلٹو کئی مفید خصوصیات سے آراستہ ہے جسے ایندھن کی بچت، دورِ جدید کی جاپانی ٹیکنالوجی، 3سال یا60,000کلو میٹر وارنٹی، کشادہ و جاذبِ نظرڈیزائن جو ایک متنوع افراد کے ذوق کی تسکین کرتی ہے۔آل نیو آلٹو کے جدید ورژنز دو عدد ائیر بیگز،اسٹینڈرڈ سیٹ بیلٹس کے علاوہ اے بی ایس (ABS) سے مز ّین ہیں۔ یہ جدید ترین آرسیریز انجن کی طاقت لیے ہوئے ہیں جو زیادہ طاقت اور بے مثال ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہیں۔ آل نیو آلٹو پاک سوزوکی گاڑی پہلی بار خریدنے والوں کیلئے ہے اور اِسے پرُ عزم نوجوانوں، گھرانوں اور ادارہ جاتی کارکنان کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ آل نیو آلٹوکا آغازانتہائی کامیاب رہا جو کہ 2019ء میں صرف سات مہینوں میں اس کی تعداد فروخت (25,000سے زائد) سے بخوبی عیاں ہے جس نے اسے سال 2019ء کیلئے بہترین ڈیبیوکار بنادیا ہے۔پاک سوزوکی کے ایم ڈی ماسافومی ہارانونے بھی حالیہ قرعہ اندازی تائید کی جس میں 200خوش قسمت جیتنے والے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کریں گے، یہ پیشکش اُن تمام کسٹمرز کیلئے ہے جو فروری اور مارچ 2020ء کے مہینوں میں سوزوکی کی کوئی بھی گاڑی خریدیں گے۔ اس کے علاوہ ویگن آر کسٹمرز11فروری تا 31مارچ 2020ء خریدی گئی ویگن آر کی مفت رجسٹریشن بھی حاصل کریں گے۔
صارف تجربہ اور برانڈ کے ساتھ اُن کے تعلق کے سیاق و سباق سے ”میری سوزوکی، میری کہانی“ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم کسٹمرز کے ساتھ اشتراکِ عمل کی کوشش کرتے ہیں۔
تاکہ ہم برانڈ کے ساتھ اُن کی طویل رفاقت اور وابستگی کی جانچ کریں۔ یہ ماسافومی ہارانو، ایم ڈی پاک سوزوکی نے ”میری سوزوکی، میری کہانی“ پر کمپنی کا نکتہئ نظر واضح کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ آٹو موبائل انڈسٹری میں پیشرو ہوتے ہوئے اور پاکستان میں 40برسوں کے ورثے کے ساتھ پاک سوزوکی کا اپنے کسٹمرز کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ ہے۔ پاک سوزوکی سے ہم اپنے 96شہروں پر محیط 162 آؤٹ لیٹ سے زائد کے سب سے بڑے ڈیلر شپ نیٹ ورک کے ذریعے پسنجرز کارز سے لائٹ کمرشل شعبے تک کسٹمرز کی سب سے بڑی رینج کی خدمت سرانجام دیتے ہیں۔ پاک سوزوکی نے ثابت کیا ہے کہ کٹھن معاشی صورتحال میں بھی، کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور اُسے برسوں سے نئے ماڈلز متعارف کرواتے ہوئے صارف مرکز سوچ کے ذریعے برقرار رکھنا بھی ممکن ہے۔ پاک سوزوکی جنریشن سوزوکی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں جوکہ مستقبل کی جانب رواں دواں ہوگا۔