چین سے در آمدات میں کمی، موبائل پارٹس کاروبر والوں کو پریشانی کا سامنا

چین سے در آمدات میں کمی، موبائل پارٹس کاروبر والوں کو پریشانی کا سامنا

  



لاہور(این این آئی) کورونا وائرس کے باعث چین سے درآمدات میں کمی کی وجہ سے موبائل اسسریز کا کاروبار کرنے والوں کی پریشانی بڑھنے لگی، مارکیٹس میں ایک ماہ کے دوران مختلف اسسریز کی قیمتوں میں 30فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے اور مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ موبائل اسسریز کے بڑے درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ موبائل فونزسمیت اسسریز کا ایک بڑا حصہ چین سے پاکستان آتا ہے لیکن سپلائی نہ ملنے کی وجہ سے ان کے پاس صرف 10فیصد سٹاک رہ گیا ہے

اور درآمد کے حوالے سے ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہے۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے ا نہیں بتایا گیا تھاکہ درآمدی سامان کی سپلائی 22فروری سے بحال ہو جائے گی لیکن یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ابھی اس کے کوئی آثار نہیں ہے اور سپلائی غیر معینہ مدت کیلئے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ سروے کے مطابق موبائل اسسریز کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 30فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے اور اگر صورتحال بر قرار رہی تو اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس