سپرلیگ، لاہور اور ملتان ٹیموں کا میچ دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچی

سپرلیگ، لاہور اور ملتان ٹیموں کا میچ دیکھنے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹیموں کا میچ دیکھنے کے لئے شائقین ایک بہت بڑی تعداد سٹیڈیم پہنچ گئی اس موقع پر شائقین کا جوش و جذبہ قابل دید تھا جبکہ سٹیڈیم کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور اس میچ کے لئے سیکورٹی کے نہایت سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ٹریفک کے لئے بھی خصوصی پلان تیار کیا گیا تھا دور دراز سے میچ دیکھنے کے لئے آئے شائقین نے پی ایس ایل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میچ ہونے کی بہت خوشی ہے مگر سب سے بڑھ کر اس بات کی خوشی ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں اور ہماری خواہش بھی یہ ہی تھی ئقین رزاق،عادل،مجیب،عمر،خلیل،نبیل،اسحاق،دلبر،عامر،ثاقب،سائرہ،حمیرا،نبیلہ،آمنہ،شہزاد،بابر اور حامد نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے او ر شائقین کی بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں پر کھیلوں کے لئے ماحول پر امن ہے ہم اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گے پوری دنیا میں اس لیگ کے ذریعہ مثبت امیج جائے گا اور اس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کے دروازے کھل جائیں گے شائقین میں اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش دیکھنے میں آیا شائقین نے سٹیڈیم کے باہر اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے اورپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی