بالرز نے میچ جتوایا، سرفراز احمد کا جیت پر خوشی کا اظہار

    بالرز نے میچ جتوایا، سرفراز احمد کا جیت پر خوشی کا اظہار

  



کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیت میں بالرز نے اہم کردار ادا کیا۔میچ جیتنے کے فوری بعد انہوں نے مختصر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ یہ میچ ہمارے لئے بہت اہم تھا، اس جیت کے لئے بالرز تعریف کے مستحق ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ہمیں 200 رنز کا ہدف ملے گا لیکن بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل5 کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹ سے شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی