راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کارپارکنگ پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی

  راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کارپارکنگ پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی

  



اسلام آباد(آئی این پی)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پی ایس ایل کی سکیورٹی انتظامات کے بارے میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی،میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کی گاڑیوں کے لئے پریڈ گراونڈ میں پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے۔

جبکہ وہاں سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے گراونڈ میں پہنچایا جائے گا،۔

ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو کسی بھی دشواری سے بچانے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک جامع پلان ترتیب دیں گے جس شہریوں کی رہنمائی کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر پلٹ فارمز پر بار بار نشر کیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام ادارے مل کر اور مکمل کوارڈی نیشن کے ساتھ پی ایس ایل کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے اور اس دوران شائقین اور شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اسلام آباد پولیس کی 2200سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی