سید و شریف،گیس لیکج دھماکہ میں جاں بحق خاتون اور زخمی بچی کے لواحقین کو 5 لاکھ کا چیک حوالے

سید و شریف،گیس لیکج دھماکہ میں جاں بحق خاتون اور زخمی بچی کے لواحقین کو 5 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویڑن کے صدر وچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے شاہین آباد سیدو شریف میں گزشتہ سال ہونے والے گیس لیکیج واقعہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور زخمی بچے کے ورثاء سلیم خان کو 5 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا اس موقع پر سہیل سلطان ایڈوکیٹ، سابق جنرل کونسلر عابد علی، سابق ناظم حیدر علی، نائب ناظم انعام اللہ اور پی ٹی آئی ورکرز اور معززین علاقہ بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ واقعہ کے روز انہوں نے خود ان کے گھر کا دورہ کیا تھا جبکہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی تھی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت بھی دی تھی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی ہرممکن سہولتیں مہیا کی جائیں اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ رکھی جائے انہوں نے ورثاء سے کہا کہ ہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں اور حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ کے عوام مجھے دل وجان سے بھی زیادہ عزیز ہیں اور عوام کی ہر جائز سہولت کیلئے ہرقسم اقدامات کئے جائیں گے۔