ایل او سی جھڑپ،شہید امتیاز علی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

    ایل او سی جھڑپ،شہید امتیاز علی سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ایل او سی پر وطن کی مٹی پر جام شہادت نوش کر نے والے جوان امتیاز علی ولد شیر علی کو اپنی آبا ئی گاؤں چو کی درب تحصیل پبی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا شہید امتیاز علی کے قبر پر پاک آرمی کے دستے نے سلا می پیش کی مر حوم کی نماز جنازہ میں علاقے کے لو گوں علماء کرام پا ک فوج کے افسران سمیت بڑی تعداد میں مختلف مکا تب فکر کے لوگوں نے شر کت کی پاک آرمی کا جوان سپاہی امتیاز علی نے ایل او سی پر آزاد کشمیر میں وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہیدہوا شہد سپا ہی امتیاز علی نے چار سال قبل شا دی کی تھی شہید دو بھا ئی ہیں اور ماں باپ حیات ہے شہید کے باپ شیر علی نے کہا کہ یہ میرے لئے بڑا اعزاز ہے کہ میرے بیٹے نے ملک وقوم کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کی ہے مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر