ہنگو،فوڈ سیپمنٹ کھلم عام فروخت ہونے کا دھندہ عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں
ہنگو(بیورورپورٹ)ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے فوڈ سیپلمنٹ کھلم عام مارکیٹ میں فروخت ہونے کا غیر قانونی دھندہ عروج پر، ماں بچے کی صحت کے حوالے سے جاری نیوٹریشن پروگرام کے غذائی اجناس (Not For Sale) مہر لگے دکانوں میں 20 روپے فی سیپلمنٹ فروخت کرنا کاروبار بن گیا۔ایک مختصر میڈیا سروے رپورٹ میں معلوم پایا گیا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے ہنگو میں جاری سیپلمنٹ نیوٹریشن پروگرام کے فوڈ سیپلمنٹ کھلم کھلا بازاروں اور محلہ جات کے دکانوں میں غیر قانونی طورپر فروخت کی جارہی ہیں۔جبکہ مذکورہ فوڈ اجناس پر ناٹ فار سیل کی مہر لگی رہنے کے باوجود 20 روپے فی عدد اچھا مم کی فروخت دکانداروں کیلئے یومیہ بنیاد پر اچھی خاصی کمائی کا ذریعہ ثابت ہورہی ہے جبکہ متعلقہ ادارے اور انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔سرکاری اور نجی اداروں کے نیوٹریشن فوڈ آئٹمزاوپن مارکیٹ میں فروخت سے نیوٹریشن پروگرام غیر موثر ثابت ہونے لگاہے، شہریوں نے محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر کے بازاروں محلہ جات دکانوں میں غیر قانونی طورپر جاری نیوٹریشن فوڈ سیپلمنٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔