ہنگو،پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی مقتولہ مدیحہ بی بی کے گھر آمد

    ہنگو،پی پی پی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی مقتولہ مدیحہ بی بی کے گھر آمد

  



ہنگو(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری اورپی پی پی خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ہمایون خان کی ہدایات پر اقلیتی ونگ صوبائی صدر پیر نصیب چند کی مقتولہ بچی مدیحہ بی بی کے گھر آمد۔اقلیتی ونگ کے پی کے کے صوبائی صدر پیر نصیب چند اور اقلیتی مشران بھی ہمراہ تھے۔ لواحقین کے کیساتھ تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی صوبائی قائدین نے پی پی پی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تعز یتی پیغام بھی لواحقین کو پہنچایا۔ دریں اثناء پیر نصیب چند کا کہنا تھا کہ واقعہ سے پوری قوم کی دل آزاری ھوئی ہے اور ایسے انسانیت سوز واقعات میں ملوث عناصر کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے گھناؤنے واقعات کے سدباب کیلئے اسمبلی کے فلور پر جامعہ قانون سازی کو عملی جامعہ پہنائے۔انھوں نے کہا کہ تین دن کے اندر ملزم کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی ہے جو قابل تحسین ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر