رستم،ٹریفک حادثہ میں 9 افراد زخمی

    رستم،ٹریفک حادثہ میں 9 افراد زخمی

  



رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں 9افراد زخمی،رخمیوں کو ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا۔ واقعات کے مطابق رستم مردان روڈ پر سرخ ڈھیر ی سٹاپ کے قریب موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے آپس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر دونوں گاڑیوں میں 9افرادزخمی ہو گئے ریسکیو 1122کواطلاع موصول ہونے پر ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر 3افراد جومعمولی زخمی ہو گئے تھے موقع پر ابتدائی طبعی امداد فراہم کر دی اور باقی 6 افرادکو شدید زخمی حالت میں ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے وہاں سے ڈاکٹروں کو ہدایت پر 2 افراد کو تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیئے

مزید : پشاورصفحہ آخر