باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کا آئی جی ایف سی سے ملاقات

    باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کا آئی جی ایف سی سے ملاقات

  



باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کا آئی جی ایف سی کیساتھ ملاقات۔ گزشتہ روز باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے قومی جرگہ کے ہمراہ آئی جی ایف سی فرنٹیر کور میجر جنرل راحت نسیم سے ملاقات کی۔اس موقع پرسینئر صحافی الحاج حبیب اللہ خان آسی، سینئر صحافی زاہد جان، معاذ خان اور دیگر بھی موجودتھے۔ باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے باجوڑ کے صحافی برادری کو درپیش مسائل سے آئی جی ایف سی کو آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ باجوڑ کے دو شہید صحافیوں کے اہلخانہ کیساتھ مالی امداد کیاجائے، باجوڑ میں صحافیوں کیلئے میڈیا کالونی کا قیام، باجوڑ پریس کلب کیلئے نئے بلڈنگ کی تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ حسبان اللہ نے بتایا کہ باجوڑ کے صحافیوں نے قیام امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور بغیر تنخواہ اس دھرتی کی خدمت ہے۔ آئی جی ایف سی نے صحافیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر