پاکستان عوامی انقلابی لیگ کا 9اپریل کو انقلاب مارچ کا باعقدہ اعلان

پاکستان عوامی انقلابی لیگ کا 9اپریل کو انقلاب مارچ کا باعقدہ اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ(نمائندہ پاکستان) پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے قائدین نے 9 اپریل کو انقلاب مارچ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ایسے نظام کو کیوں رہنے دیا جائے جس سے ایک خاص طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے عوام کے حقوق کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور قانون اور آئین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار عوامی انقلابی لیگ پارٹی کے سپیکر نیاز ولی افریدی اور دیگر عہدیداروں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کے وجوہات پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی عوامی مسائل سے کنارکشی، مہنگائی، بے روزگاری، ملک میں نو عمر بچوں کے جنسی واقعات کے روک تھام میں ناکام انتظامیہ کے خلاف، جبر گمشدگیاں، IMF کی ملکی معیشت پر اجاراداری اور تاجربرادری اور صنعت کاروں کی معاشی قتل سمیت ملک میں پارلیمانی سیاسی جماعتوں، بیوروکریسی، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور غیراعلانیہ اور غیر رجسڑادارتی سیاسی جماعتوں کے چنگل سے عوام کو آزاد کرانے کیلئے عوام کی سربراہی میں عوام کی حکمرانی کیلئے عوام کی اتفاق سے پاکستان عوامی انقلابی لیگ کے زیر اہتمام 9 اپریل بمقام قیوم سٹیڈیم تا کے پی اسمبلی انقلاب مارچ منعقد کیا جائے گا۔ آخر میں عوام کو انقلابی مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔