نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا،قریب اللہ

  نیا پاکستان بنانے والوں نے پرانے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا،قریب اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ (ن)لکی مروت کے ضلعی صدرقریب اللہ نے کہاہے کہ نئے پاکستان بنانیوالوں نے پرانے پاکستان کا خلیہ بھی بگاڑدیااورایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو پوری دنیا کے سامنے بھکاری کے روپ میں پیش کیاگیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو سازش کے تحت کمزورکررہے ہیں جوکہ ملکی سلامتی کے ساتھ مذاق ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ نے قوم سے جس نئے پاکستان کے نعرے پر ووٹ لیاتھاآج انہوں نے تو نئے پاکستان بنانے تودورکی بات ہے تاہم پرانے پاکستان کوبھی کچھ نہیں چھوڑدیا جوکہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں کہاکہ تحریک انصاف حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں بے تحاشہ مہنگائی کا راج ہے جس نے شہریوں کاجینامحال کردیاشہری مہنگائی کی وجہ سے بازاروں کا رخ نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج قوم ایک بارپھرسابق وزیراعظم میاں محمد شریف کی جانب سے دیکھ رہی ہے کیونکہ میاں نوازشریف نے اپنے ہردوراقتدارمیں عوام کی ترقی اورملک کی معیشت کومضبوط کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوریں گے۔