مہمند،پتھروں کے دار سے زخمی نوجوان چل بسا

مہمند،پتھروں کے دار سے زخمی نوجوان چل بسا

  



  

مہمند (نمائندہ پاکستان) پتھروں کے وار سے زخمی ہونے والا 30سالہ نوجوان پانچ دن تک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق۔ ورثاء نے مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واقعات کے مطابق ایک ہفتہ قبل لوئر مہمند تحصیل پڑانگ غار گاؤں ترہ کئی کے 30سالہ نوجوان اعجاز خان ولد گل روز خان ہیڈکواٹر غلنئی میں دفعہ 107کی ضمانت کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ اس دوران مخالفین نے پتھروں کے پے درپے وار کرکے سرپر شدید زخمی کرکے بے ہوش کردیاجوکہ پشاور کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا مگر شدید زخموں کی تاب نہ لاکر گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملا۔جیسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا مقتول کے ورثاء نے دیدار گل، اسرار آمین پسران چنار خان، نصیب گل، عبداللہ پسران محمد خان عرف کے خلاف قتل کا ایف آئی آر درج کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر