سرعام سرائیں قرآن وسنت کے عین مطابق ہیں، نور الحق قادری

سرعام سرائیں قرآن وسنت کے عین مطابق ہیں، نور الحق قادری

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نور الحق قادری نے کہاہے کہ سرعام سزائیں قرآن وسنت کے عین مطابق ہیں وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر آئی ٹی فواد چوہدری قرآن وسنت تعلیمات سے بے خبر ہیں اسلامی سزاؤں کو ظلم کہنے والے خود ظلم ودہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں وہ گذشتہ روز پیر آف باغکنڈی سید غلام محمد القادری کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی سید غلام رحمانی اور بہن کی وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سرعام پھانسی سزا سزائے موت اسلام سے متصادم نہیں جن اسلامی ممالک میں یہ سزائیں نافذ ہیں وہاں جرائم اور قتل کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے ہمارے لئے اسلامی قوانین اولین ترجیح ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر