ملک میں قیام امن کیلئے فوج نے قربانیاں دیں،اورنگزیب فاروقی

    ملک میں قیام امن کیلئے فوج نے قربانیاں دیں،اورنگزیب فاروقی

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) اہلسنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں قیام امن کیلئے فوج اور دیگر اداروں نے لازوال قر بانیاں دی ہیں۔ بعض قوتیں فتنے پھیلا کر اسلام کو بد نام کرنے کی کو شش کر رہے ہیں۔ ہم فرقہ ورایت کے خلاف اور اسلام کی سر بلندی کیلئے سر بہ کف ہیں۔ وہ چارسدہ میں صدیق اکبر ؓ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس سے مفتی نجیب اللہ فاروقی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہمارا نظریہ فرقہ واریت نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی ہے۔ فتنوں کے موجودہ دور میں بعض قوتیں اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم ایسی تمام کو ششیں ناکام بنادینگے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو ملک میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے۔وطن عزیز میں قیام امن میں پاک فوج اور اداروں کا کر دار مسلمہ ہے۔ اہلسنت والجماعت امن کے قیام کے لئے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ ملک میں بدامنی پھیلانے میں انڈیا اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ کو کون سی قوتیں ملوث ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز کی خاطر کسی قسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے شہداء کے لواحقین کو شہداء پیکج دیا جائے اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے۔ انہو ں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ابوبکر صدیق کی یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر