قبائلی ملک کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،لیاقت بلوچ
خیبر (بیورورپورٹ)قبائل وہ لوگ ہیں جنہوں نے سخت اور کھٹن حالات میں پاکستا ن کا جھنڈا سر بلند کیا انکی قربانیوں اور جد وجہد سے انگریز کا کالا قانون ایف سی آرختم کرکے انضما م کیا اور اس مقصد کیلئے کیا گیا کہ جو حقوق پاکستان کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں وہ انکو بھی حاصل ہو سکے لیکن حکومت کی نا اہلی اور کمزور پالیسیوں کی وجہ سے قبائلی عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیا قت بلوچ نے لنڈیکوتل سدوخیل حاجی مقتدر شاہ حجرے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبائل عوام کی قربانیوں کا یہ صلہ دے رہا ہیں کہ جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر انکا تذلیل ہو رہا ہیں قبائل پاکستان کا فخر ہیں انکے محرمیوں کا ازلہ کیا جائے حکومت نے 84ارب روپے خرچ ہونے کا کہا تھا لیکن قبائلی اضلاع میں ابھی تک ایک تر قیاتی منصوبہ شروع نہیں کر سکا قبائلیوں کے ساتھ سوتیلا پن کا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے چیک پوسٹوں پر تذلیل کے سے فوج کے ساتھ فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں مرجر کے بعد آئینی اور قانونی حق ہیں کہ پاکستان کے وسائل سے قبائلی عوام کے مسائل پر خرچ کرکے کم کر سکے لیا قت بلوچ نے کہا کہ پہلے کہتے تھے تھے کہ جب لیڈر کرپٹ نہیں ہو تا اور مخلص ہو تا ہیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن اب ملک کین نوجوانان بے روز گار ہو رہے ہیں ملک کو قرضوں کے نیچے دب گیا ہے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں عمران خان اسٹبلشمنٹ نے مسلط کیا کہ وہ ملک کو ٹھیک کرینگے لیکن آٹا چور اور چینی چور ٹولے کے ساتھ ملک کو ٹھیک نہیں کرسکتا ملک میں نظام کی تبدیلی سے سب کچھ ٹھیک ہو جائے مغرب کا نظام سے ٹھیک نہیں ہو گا بلکہ قران اور شریعیت سے نظام ٹھیک ہو جائے گا جماعت اسلامی ملک قران اور سنت اور شریعیت کی بات کر تے ہیں کیونکہ اس سے ملک میں امن خوشحالی اور صحیح معنوں میں تبدیلی آئیگی انہوں نے کہا کہ 72سالوں سے ملک ڈکٹیٹر وں اور مارشلا ء سے جمہوریت کمزور ہوا ہیں ڈکٹیٹروں نے اپنے لئے چاپلوس تیا ر کئے اور انکے شاروں پر سب کچھ کرتا رہا انہوں نے کہا کہ کمزور اپوزیشن کی وجہ سے ملک کی حالت خراب ہو تا جا رہا ہیں مولانا فضل الرحمن خود کہہ رہے ہیں کہ انکے ساتھ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے انکے ساتھ دھوکہ کیا ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں 200دنوں سے کرفیوں نافذ ہیں ہندوستان کی فو ج نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہیں خواتین کی بے عزتی بچوں پر تشدد اور نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں وہ کشمیر کا سفیر ہیں اچھے تقریوں سے کچھ نہیں ہو تا عملی اقدامات سے کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہئے بلکہ کشمیر کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ میں ہیں انہوں کہا کہ افغانستان کے عوام کے دینی بھائی ہیں انکے ساتھ مذہبی رشتہ ہیں افغانستان میں تمام ممالک مداخلت بند کریں تاکہ افغان عوام اپنے مستقبل کا بہتر فیصلہ خود کر سکے امریکہ افغانستان میں شکست سے دو چار ہو گیا ہیں وقت آگیا ہے کہ افغانستا ن سے نکل جائیں جبکہ عوام کو چاہئے کہ باہمی لڑائیوں سے اجتناب کر یں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قبائلی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ جماعت اسلامی لیڈران مخلص اور ایماندار ہیں وہ کرپشن سے پاک ہے قومی خزانے کو اپنے بچوں پر خرچ نہیں کرینگے بلکہ اپنے عوام کے بہتر مفاد پر خر چ کرینگے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس میں امیر غریب کا بچہ ایک سکو میں پڑھ سکے اور ایک ہسپتال میں علاج کر سکے شمولیتی جلسے سے خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری عبد الباسط،مراد حسین،مقتدر شاہ،شاہ فیصل آفریدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا