صوابی، جونیئر کلرک کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا

صوابی، جونیئر کلرک کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
صوابی(بیورورپورٹ)موضع انبار میں ماں باپ کے اکلوتے بیٹے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بازارگئی کے نوجوان جونیئر کلرک کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بیوہ شوکت خان سکنہ انبار نے تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ سکول سے چھٹی ہونے پر ان کا نوجوان بیٹا ارسلان خان گھر میں موجو د تھے کہ اس دوران مبینہ ملزمان لیاقت، سعید اور ان کے بیٹے اکبر علی نے ان کے بیٹے ارسلان خان کو گھر سے بلانے کے لئے آواز دی جب وہ گھر سے باہر نکل رہا تھا تو گھر کی دہلیز پر انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ارسلان خان شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں پشاور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا وجہ قتل یوں بیان کی ہے کہ اکبر علی ملزم ایک لڑکے منیر پر عاشقی دم بھرتا تھا جب کہ ملزمان منیر کا ارسلان خان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے پر ناراض تھے اور ارسلان اس سے منع کر تے تھے۔ جمعرات کی شام ملزمان نے ارسلان کو راستے سے ہٹانے کے لئے ان کو گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا مقتول نوجوان جونیئر کلرک تھے ان کا والد ایک سکول میں تعینات تھے جو گذشتہ سال حادثے میں جاں بحق ہوا تھا والد کی جگہ ارسلان خان کو محکمہ تعلیم نے جونیئر کلرک کی پوسٹ میں تعینات کیا تھا انہوں نے اپنے پیچھے ایک بوڑھی ماں اور ایک چھوٹی بہن سوگوار چھوڑی ہے۔چھوٹا لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے ایس ایچ او شفیق احمد خان کی قیادت میں ایک ملزم لیاقت کو گرفتار کر لیا۔