وفاق کی عدم دلچسپی سے کراچی سرکولر منصوبہ تاخیر کا شکارہوا، سعید غنی

    وفاق کی عدم دلچسپی سے کراچی سرکولر منصوبہ تاخیر کا شکارہوا، سعید غنی

  



  

کراچی (آن لائن) وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث کراچی سرکولر ریلوے منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد وزیر ریلوے نے کچھ پھرتیاں دکھائی ہیں لیکن پانچ چھ مہینوں میں اس پر تیزی سے کام ہوسکتا ہے یہ مکمل تو نہیں ہوسکتی۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کو اہمیت نہیں دے رہی ہے اور اسکو آگے نہیں بڑھانا چاہ رہی ہے۔جب سپریم کورٹ میں دوبارہ پیشی پر وزیر ریلوے کو بلایا گیا توشیخ رشید یہاں آئے اور اس منصوبے میں کچھ پھرتی دکھائی۔ وفاقی حکومت اگر اس میں دلچسپی لے اور سی پیک میں جو وعدے اس منصوبے کے حوالے سے ہوئے ہیں اس پر سرمایہ کاری ہوجائے تو بہترین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی سمجھ نہیں آتی وہ ایک دن ایک بات کرتے ہیں دوسرے دن اس سے مکر جاتے ہیں۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی ایک بار نہیں دو مرتبہ ایک نام پر نہیں دو ناموں پر اتفاق ہوا اب وزیراعظم اپنی بات پر قائم نا رہیں تو اس کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔

سعید غنی

مزید : پشاورصفحہ آخر