سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے محمد خلیل ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات

     سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے محمد خلیل ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے کردیئے گئے جس کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے محمد خلیل ڈپٹی سیکریٹری وزارت خزانہ تعینات کئے گئے ہیں، محمد خلیل ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ انسانی حقوق تھے،ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو خرم شکور او ایس ڈی بنا دیئے گئے،خرم شکور کی مکمل تنخواہ کے ساتھ 120 روزہ چھٹی منظور کرلی گئی،ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے عبدالقادر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد،عبدالقادر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔
سیکرٹریٹ گروپ