پولیو کو ختم کرنا ایک چیلنج ہے ڈی سی شاہد علی خان

پولیو کو ختم کرنا ایک چیلنج ہے ڈی سی شاہد علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پانچویں روزہ (کیچ اپ ڈے) اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ نور ولی خان وزیر اے سی پبی بینش اقبال سمیت متعلقہ محکموں کے آفسران نے شرکت کی اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے کیچ آپ ڈے کیحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہر شا ہد علی خان نے کہا پولیو کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ ہم مل کر اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔ پولیو کو ختم کرنا ایک چیلنج ہے جس کو پوری جانفشانی سے ختم کرنا ہے