ڈپٹی کمشنر لکی کے مختلف علاقوں کے دورے پولیو سے انکاری،بچوں کے والدین سے ملاقاتیں

  ڈپٹی کمشنر لکی کے مختلف علاقوں کے دورے پولیو سے انکاری،بچوں کے والدین سے ...

  



بنوں (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب نے ضلع لکی مروت میں مختلف علاقوں مرمنڈی عظیم، سرائے نورنگ، ممہ خیل، غزنی خیل، تیتر خیل اور سٹی ون کے دورے کئے اور پولیو سے انکاری والدین سے ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران ڈپٹی کمشنر نے انکاری والدین کو بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر رضامند کئے اور ان کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔انہوں نے اس موقع پر والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کی وجہ سے ہمارے بچے معذور ہو رہے ہیں اوراس معذوری سے بچنے کیلئے پولیوقطروں کے علاوہ کوئی دوا نہیں اس لئے اپنے بچوں کوہر مہم میں پولیو کے قطرے ضرور پلوائں۔ اس موقع پر والدین کی طرف سے بہت ہی مثبت جواب ملا اور بخوشی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر آئندہ کیلئے بھی پولیو قطرے پلوانے کا عزم کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عبدالحسیب نے لکی مروت کے مختلف علاقوں میں تعینات پولیس فورس اور پولیو عملے کی موجودگی بارے معائنے کئے اور ہدایات جاری کیں کہ امن وامان کی صورتِ حال اور جان لیوا وائرس کے پیشِ نظر تمام محکمے اپنا اپنا کر دار جانفشانی سے ادا کر یں اور اس قومی پولیو مہم کو کامیاب بناکر ملک کے نونہالوں کوپولیو سے تحفظ فراہم کر کے ایک صحت مند قوم بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر