عوام کے درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ریحان گل خٹک

        عوام کے درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ریحان گل خٹک

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے کہاہے کہ تاجربرادری کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے تاجربرادری بھی عوام کوریلیف فراہم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیرمسائل پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہوگا۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفدمیں صدرحاجی شاکراللہ خان جنرل سیکرٹری ملک دلنوازخان اوردیگرعہدیدارشامل تھے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوبٹ خیلہ بازارکے تاجربرادری کودرپیش مسائل سے اگاہ کیاانہوں نے وفدکویقین دلایاکہ بٹ خیلہ بازارمیں کاروبارکومستحکم کرنے اورتاجروں کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے تاکہ عوام اورتاجربرادری کومشکلات کاسامنا نہ ہو۔انہوں نے تاجروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عوام کودرپیش مسائل کوحل کرنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیرمسائل پرقابوپالناہمارے لئے مشکل ہوگاانہوں نے کہاکہ عوام کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر