منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،شاہد عدنان

    منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،شاہد عدنان

  



بنوں ( بیورورپورٹ)ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد عدنان نے کہا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی،منشیات فروشوں کیلئے دو ہی راستے ہیں کہ منشیات فروشی ترک کردیں یا ضلع بدر ہوجائیں تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں ایک اور منشیات فروش نے منشیات فروشی کو خیر باد کہہ کر شرافت کی زندگی گزارنے کا عہد کیا علاقہ کے مشران ملک مجید خان جھنڈوخیل،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر جھنڈوخیل ملک زوہیب خان،شاہ فور خان،گلدراز خان اور سرفراز خان کی کے ہمراہ مبینہ منشیات فروش شاہد اقبال ولد محمد اقبال سکنہ جھنڈوخیل نے ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد عدنان کے سامنے پیش ہوکر منشیات فروشی ترک کرنے کا عہد کیا ڈی ایس پی شاہد عدنان نے ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ نبی شاہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شاہد اقبال چھوٹے لیول پر منشیات فروشی کرتا تھا اور پولیس نے ان پر چھاپے شروع کئے تھے تاہم ملک مجید خان،سابق ضلعی کونسلر ملک زوہیب خان اور دیگر مشران نے انکی ذمہ داری لی ہے کہ وہ آئندہ منشیات فروشی نہیں کریں گے اور رزق حلال کمائیں گے اس سلسلے میں وفد ڈی پی او بنوں کے پاس گیا اور ڈی پی او بنوں نے ہمیں ہدایت کی کہ شاہد اقبال کو توبہ تائب کریں انہوں نے کہا کہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں شروع کررکھی ہیں اور علاقے کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کیلئے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی البتہ اگر منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد شرافت کی زندگی چھوڑ کر معاشرے میں اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو پولیس ان سے نرمی کریگی اس موقع پر سابق ضلعی کونسلر ملک زوہیب خان نے کہا کہ جب پولیس کے ذریعے ہمیں معلوم ہوا کہ شاہد اقبال منشیات کا کاروبار کرتا ہے تو ہم نے علاقائی مشران کے ہمراہ جرگہ کے ذریعے انہیں منشیات فروشی چھوڑنے پر مجبور کردیا اور آئندہ بھی علاقہ سے ہر قسم کے جرائم اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر