نوشہرہ اکاونٹ افس پر اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کاچھاپہ

    نوشہرہ اکاونٹ افس پر اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کاچھاپہ

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ اکاونٹ افس پر اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ کاچھاپہ اکانٹنٹ جنرل نے اکاونٹ افس کا تمام ریکارڈ چیک کرکے ملازمین سے باز پرس کی غیر حاضر پائے گئے ملازمین کو نوٹسزدفترمیں بیٹھے سائلین سے خود مسائل معلوم کرکے ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئیاس موقع پر اڈیٹر ایسوسی ایشن نوشہرہ کے چیئر مین نور رحمان اور اکاونٹ افیسر گوہر علی بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختونخواہ محمد فہیم نے عوامی شکایت کی ازالے کیلئے نوشہرہ ڈسٹرکٹ اکاونٹ افس پر اچانک چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے دفتر میں موجود سائلین سے بھی اکاونٹ افس کے عملے کے رویئے بارے میں دریافت کیا اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کردئیے انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری ملازم ہیں اور کوئی بھی سر کاری ملازم عوام کا خادم ہوتا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر