پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا نیوالی خاتون کی ضمانت مسترد

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا نیوالی خاتون کی ضمانت مسترد

  



بنگلور(آئی این پی)بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا نے والی خاتون کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی،بنگلور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امولیاکو تین دن عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دے دیا،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امولیا نے بنگلورو میں اے آئی ایم آئی ایم کی منعقدہ ایک ریلی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا جس کے بعد اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،بھارتی شہر بنگلور میں ایم آئی ایم کی جانب سے شہریت قانون کے خلاف ریلی منعقد کی گئی تھی جس میں اسدالدین اویسی بھی موجود تھے، اسی دوران خاتون امولیا نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایاتو سٹیج پر موجودلوگوں نے اس کو خاموش کروا کر مائک چھین لیااور پولیس نے امولیا کو حراست میں لے کر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ضمانت مسترد

مزید : پشاورصفحہ آخر