مادری زبان،پختونخوا میپ کے زیر اہتمام پریس کلب پشاور میں سیمینار کا انعقاد

    مادری زبان،پختونخوا میپ کے زیر اہتمام پریس کلب پشاور میں سیمینار کا ...

  



  

پشاور(سٹی رپورٹر)مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سینٹر عثمان خان کاکڑ نے کیا، اس موقع پر پارٹی کے صوبائی اور ضلعی قائدین سمیت کارکنوں اور پشتو زبان کے دانشوروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے،مقررین نے حکومت پر زور دیا کہ بولان سے چترال تک پختونوں کی سرزمین کے تمام تعلیمی،سرکاری اور عدالتی امور میں پشتو زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا جائے جو کہ یہاں کے پختونوں کا بنیادی،پیدائشی،آئینی اور انسانی حق ہے۔سینٹر عثمان کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک کثیر القومی ریاست ہے،جہاں پنجابی،سندھی،بلوچی،پختون،کشمیری سمیت دیگر اقوام آباد ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے تمام اقوام کے قومی زبانوں کو انکے قومی زبان کا درجہ دیا جائے اور ان زبانوں کے ترویج واشاعت کے لئے تمام ملکی زرائع ابلاغ کو پابند کیا جائے۔ اس موقع پر مقررین نے مادری زبانوں کی اہمیت کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر