شیر گڑھ، پختونخوا میپ کے زیر اہتمام مادری زبان کا عالمی دن پرواک

  شیر گڑھ، پختونخوا میپ کے زیر اہتمام مادری زبان کا عالمی دن پرواک

  



شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)پختونخواہ وملی عوامی پارٹی نے مادری زبان کے عالمی دن کے مناسبت سے واک کا اہتمام کیا۔مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پختونخواہ ملی عوامی نے ضلعی صدر حاجی گو ہر علی خان،ناظم خالد شاہ اور صو بائی کونسل کے ممبراجمل خان اور اورنگزیب کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنان اور عوام نے حصہ لیا۔واک بائیزئی پریس کلب شیر گڑھ پر اختتام پذیر ہوا۔واک کے شرکاء سے ضلعی صدر حاجی گو ہر علی خان نے مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مادری زبان قوموں کی ترقی میں بنیادی کردار رکھتی ہیں اور قوام عالم میں ان قوموں نے ترقی کی جنہوں نے اپنے مادری زبان کوذریعہ تعلیم بنا یا ہے۔مقررین نے ڈاکہ میڈیکل کالج کے ان شہید طلبا ء کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے 21فروری 1952کو اپنی مادری زبان (بنگالی)کو اردو زبان کی طرح سرکاری زبا ن کا درجہ دینے کے لئے پر امن احتجاج کرتے ہوئے شہید ہوئیں۔ان کی قربانی کو اقوام متحدہ نے تسلیم کرتے ہوئے اب ہر سال بین الاقوامی سطح پر پوری دنیا میں 21فروری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جا تا ہے۔مقرررین نے حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مادری زبانوں کو سکولوں کے نساب میں شامل کا جائے۔واک کے شرکاء نے پلے کارڈاٹھا رکھے تھے جس پر پشتو زبان کو سرکاری اور تدریسی زبان کا درجہ دینے کا نعرے درج تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر