مصری شاہ میں گردن پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوارزخمی

مصری شاہ میں گردن پر ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوارزخمی

  



لاہور(کرائم رپورٹر) پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری۔ مصری شاہ کے علاقے میں قاتل ڈور گے گلے میں پھرنے کے نتیجے میں 23 سالہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے چوک ناخدا میں گلے میں ڈور پھرنے سے موثر سائیکل سوار 23 سالہ نوجوان وقار زخمی ہو گیا جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فتح گڑھ کا رہائشی وقار ہال روڈ سے موٹر سائیکل پر مصری شاہ سے گزر رہا تھا کہ گلے میں ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ مصری شاہ پولیس نے زخمی نوجوان کے والد کی مدعیت میں نامعلوم پتنگ باز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی