ایران کے پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

  ایران کے پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز

  



تہران(شِنہوا)ایران کے پارلیمانی انتخابات کے لئے جمعہ کے روز ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ سرکاری ٹیلی وژن پر سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو پہلا ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔خامنہ ای نے قوم کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور انتخابات کے دن کو قومی تہوار کے طور پر منانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتخابات ملک کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔پارلیمانی انتخابات میں تقریبا 5کروڑ 80لاکھ ایرانی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جس کے دوران 290نشستوں کیلئے قانون ساز ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ووٹروں کی کل تعداد میں سے 29لاکھ اہل ووٹرز پہلی بار ووٹ ڈال رہے ہیں، جنوری 2007سے اب تک ایران میں ووٹ ڈالنے کی عمر 18سال ہے۔

مزید : علاقائی