تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے 2ملزم گرفتار

  تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے 2ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن پولیس کی کارروائی تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے بین الصوبائی گینگ کے 2ارکان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ صاحب کی ہدایت پر ڈی ایس پی چونگ کامران زمان کی سپر ویڑن میں ایس ایچ او نواب ٹاؤن تیمور عباس خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے بین الصوبائی گینگ کے دو رکن اکرام پٹھان اور روزی خان کو گرفتار کیا۔

کرکے ان کے قبضہ سے 7 کلو گرام سے زائد اعلی قسم کی افیون جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے برآمد کر لی۔ مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ دوران تفتیش مزید برآمدگی متوقع ہے۔

مزید : علاقائی