ڈاکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  ڈاکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر) ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں ڈاکو گھر میں گھس کر ریاض اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 60ہزار روپے زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،کاہنہ میں ڈاکو جاسم کے گھر میں گھس کر 4لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے گلشن ٹاون کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو حسن اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیورات۔ شالیمار کے علاقے سے شیر بہادر اور فیملی سے 2لاکھ 30کی نقدی و زیوارات۔ ستوکتلہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر صادق سے 75 ہزار۔نولکھا سے فہیم سے 20 ہزار نقدی موبائل فون اور شاہدرہ میں اویس سے50ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈیفنس اے،جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ رنگ محل۔لٹن روڈ اور ماڈل ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں

مزید : علاقائی